Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / بی بی نگر نمس کو ترقی دینے وزیر صحت لکشما ریڈی کا وعدہ

بی بی نگر نمس کو ترقی دینے وزیر صحت لکشما ریڈی کا وعدہ

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جون : ( این ایس ایس ) : وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے آج بی بی نگر ضلع نلگنڈہ میں نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس ( نمس ) کا دورہ کیا ۔ اور دواخانہ کے مختلف وارڈس کا معائنہ کیا ۔ جہاں حال میں آوٹ پیشنٹ سروسیس کا آغاز کیا گیا ہے ۔ اس ہاسپٹل کو ریاست کے دیگر ٹاپ ہاسپٹلس کے مساوی ترقی دینے کا وعدہ کرتے ہوئے ڈاکٹر لکشما ریڈی نے کہا کہ اس دواخانہ میں آوٹ پیشنٹ سروسیس کو ضلع کے عوام کے لیے بہتر طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے ۔ وزیر نے مریضوں سے بات کی اور پوچھا کہ آیا انہیں مناسب طبی خدمات حاصل ہورہی ہیں یا کوئی مشکل پیش آرہی ہے ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے لکشما ریڈی نے بی بی نگر نمس کی خدمات اور سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ہاسپٹل عصری ایکوپـمنٹ حاصل کرے گا اور ضلع کے عوام کو بہترین طبی خدمات فراہم کرے گا ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT