Wednesday , September 20 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی ، آر ایس ایس نے میرے قافلہ پر حملہ کیا تھا

بی جے پی ، آر ایس ایس نے میرے قافلہ پر حملہ کیا تھا

یہ مودی اور سنگھ پریوار کی سیاست کا انداز ہے : راہول
نئی دہلی ۔ /5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج کہا کہ گجرات میں ان کے قافلہ پر بی جے پی اور آر ایس ایس کے افراد نے حملہ کیا ہے ۔ سیلاب زدہ گجرات میں راہول کو گزشتہ روز پرتشدد احتجاج کا سامنا کرنا پڑا تھا جب بی جے پی کے مبینہ حامیوں نے ان کی کاروں پر سنگباری کی تھی اور سیاہ پرچم لہرائے گئے تھے جس کے نتیجہ میں انہیں ایک اجتماع سے اپنا خطاب مختصر کرتے ہوئے افراتفری کی حالت میں واپسی کیلئے مجبور ہونا پڑا تھا ۔ راہول نے کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کے افراد نے مجھ پر حملہ کیا یہ ان (سنگھ پریوار) اور وزیراعظم مودی کی سیاست کا انداز ہے ‘‘ ۔ کانگریس نے کہا کہ ’’یہ خود ان کے لوگوں نے کیا ہے تو پھر وہ اس کی مذمت کیسے کرسکتے ہیں ‘‘ ۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا میں قائد اپوزیشن غلام نبی آزاد نے بھی راہول گاندھی پر کئے گئے حملہ کی مذمت کی ۔

TOPPOPULARRECENT