Sunday , August 20 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی اب راجیہ سبھا کی بڑی پارٹی

بی جے پی اب راجیہ سبھا کی بڑی پارٹی

نئی دہلی ، 3 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی آج کانگریس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے راجیہ سبھا میں سب سے بڑی پارٹی بن گئی، جہاں اب اس کے بڑی اپوزیشن پارٹی کے 57 کے برخلاف 58 ارکان ہیں۔ بی جے پی ایم پی سمپتیا یوکی نے مدھیہ پردیش کے ضمنی چناؤ میں ایوان بالا کیلئے منتخب ہونے کے بعد آج حلف لیا ہے۔ یہ الیکشن مرکزی وزیر انیل مادھو دوے کی موت کے سبب ضروری ہوا تھا۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ زعفرانی پارٹی مئی 2014ء میں برسراقتدار آنے کے بعد راجیہ سبھا میں نمبر ایک جماعت بنی ہے۔ تاہم، بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کی ہنوز ایوان میں فیصلہ کن اکثریت سے کچھ کم عددی طاقت ہے۔
لیکن برسراقتدار محاذ میں جے ڈی (یو) کی شمولیت اس کی طاقت کو مزید تقویت پہنچائی ہے۔

TOPPOPULARRECENT