Sunday , August 20 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی اراکین پارلیمنٹ عزم کریں، اسے 2022 ء تک مکمل کریں:مودی

بی جے پی اراکین پارلیمنٹ عزم کریں، اسے 2022 ء تک مکمل کریں:مودی

نئی دہلی، 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ہر رکن پارلیمنٹ کو آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر 2022 ء تک ہندستان کو عظیم ملک بنانے کیلئے کم از کم ایک کام اپنے ہاتھ میں لے کر اسے مکمل کرنے کی اپیل کی۔ مودی نے یہاں بی جے پارلیمانی پارٹی کی ہفتہ وار میٹنگ میں ’’سنکلپ سے سدھی‘‘پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے ارکان پارلیمنٹ سے کہاکہ وہ 15 اگست سے 30 اگست کے مابین سنکلپ یاترا کرکے 2022 تک ہندستان کو عظم ملک بنانے کیلئے کوئی کام منتخب کریں اور پانچ برسوں میں اسے مکمل کرنے کا عہد کریں۔ انہوں نے ملک کو غریبی، فاقہ کشی، چھوت چھات، گندگی، ذات پات اور فرقہ پرستی کی لعنت سے پا ک کرنے میں بی جے پی ارکان پارلیمنٹ کو آگے آکر عہد کرنے کی ترغیب دی۔ وزیراعظم مودی نے راجیہ سبھا الیکشن جیت کر آئے صدر بی جے پی امیت شاہ کا خیرمقدم کیا اور پارٹی صدر کے طور پر ان کے تعاون کی ستائش کی۔ امیت شاہ نے راجیہ سبھا کیلئے اپنے انتخاب اور صدرپارٹی کے طور پر تین برسوں سے جاری تعاون کیلئے تمام ارکان پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT