Saturday , September 23 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی ارکان مقننہ اور کور گروپ کا اجلاس

بی جے پی ارکان مقننہ اور کور گروپ کا اجلاس

نئی دہلی ۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے تمام ارکان مقننہ اور قومی عاملہ کا ایک اجلاس نئی دہلی میں 25 ستمبر کو اس کے نظریہ ساز دین دیا اپادھیائے کی یوم پیدائش کے موقع پر منعقد کیا جائے گا۔ پارٹی نے اپنے تمام 281 لوک سبھا ارکان، 56 راجیہ سبھا ارکان، تقریباً 1400 ارکان اسمبلی، ارکان کونسل اور ریاستوں کے کور گروپ کے ارکان کو تقریب میں شرکت لازمی قرار دی ہے۔ اس اجلاس میں وزیراعظم نریندر مودی اور قومی صدر امیت شاہ خطاب کریں گے۔ قومی عاملہ کا اجلاس عام طور پر 200 ارکان کے بشمول مستقل اور خصوصی مدعوئین کی شرکت کے ساتھ منعقد کیا جاتا ہے۔ پارٹی کی قیادت میں فیصلہ کیا ہیکہ اسے ایک شاندار کارروائی میں تبدیل کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT