Tuesday , April 25 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی انتخابی منشور میں متنازعہ موضوعات پر کانگریس کا اعتراض

بی جے پی انتخابی منشور میں متنازعہ موضوعات پر کانگریس کا اعتراض

لکھنو۔8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)  بی جے پی کے انتخابی منشور میں طلاق ثلاثہ اور رام مندر موضوعات کو شامل کرنے پر اعتراض کرتے ہوئے کانگریس نے آج سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے زعفرانی جماعت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری غلام نبی آزاد نے کہا کہ بی جے پی متنازعہ موضوعات کو اچھال رہی ہے تاکہ مجوزہ اسمبلی انتخابات میں ووٹ تقسیم کیئے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کو اس معاملہ کا نوٹ لیتے ہوئے بی جے پی کے خلاف کارروائی شروع کرنی چاہئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT