Monday , June 26 2017
Home / ہندوستان / بی جے پی اور شیوسینا کارکنوں کا رام مندر اسٹیشن تقریب پر ہنگامہ

بی جے پی اور شیوسینا کارکنوں کا رام مندر اسٹیشن تقریب پر ہنگامہ

ممبئی ۔ /22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نو تعمیر شدہ مضافاتی رام مندر اسٹیشن کی تقریب افتتاح پر جہاں مرکزی وزیر ریلوے سریش پربھو موجود تھے آج بدمزہ ہوگئی جبکہ ہندوتوا پریوار بشمول شیوسینا اور بی جے پی کارکنوں نے اس اسٹیشن کی تعمیر کا سہرہ اپنے سر باندھ لینے پر مرکزی حکومت کے خلاف شدت سے نعرہ بازی کی ۔ یہ ہنگامہ عنقریب مقرر برہن ممبئی بلدی انتخابات کے پیش نظر کیا گیا تھا ۔ کئی سیاسی قائدین بشمول ارکان پارلیمنٹ گجانند کیرتیکر ، گوپال شیٹی ، کرت سومیا ، ارکان اسمبلی ودیا ٹھاکر ، رویندر وائیکر ، دیواکر راوٹے اور محکمہ ریلوے کے سینئر عہدیدار اس موقع پر موجود تھے ۔ رام مندر ریلوے اسٹیشن جوگیشوری اور گورے گاؤں کے درمیان قائم کیا گیا ہے یہ واحد مضافاتی اسٹیشن ہے جو چرچ گیٹ اور بوریولی پولیس اسٹیشن کے درمیان ہندوستان کی آزادی کے بعد پہلی بار قائم کیا گیا ہے ۔ اس کے افتتاح میں تاخیر پر مقامی عوام شدید برہم تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT