Tuesday , September 26 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی ایم بابل سپریا کے خلاف گرفتاری وارنٹ

بی جے پی ایم بابل سپریا کے خلاف گرفتاری وارنٹ

کولکتہ ۔ 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شہر کی ایک عدالت نے آج بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر بابل سپریا کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔ ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی کی شکایت پر پولیس نے ان کے خلاف ایک کیس درج کیا تھا۔ کولکتہ پولیس کی جانب سے داخل کردہ چارج شیٹ پر عمل کرتے ہوئے علی پور عدالت نے بی جے پی لیڈر کے خلاف قابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔ مرکزی وزیر کو اس سلسلہ میں تین مرتبہ طلب کیا گیا تھا لیکن وہ شخصی طور پر حاضر نہیںہوئے تھے۔

امیت شاہ آر ایس ایس دفتر پہنچ گئے
ممبئی ، 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر بی جے پی امیت شاہ نے آج غیرمعلنہ توقف کے دوران یہاں لوور پریل میں دفتر آر ایس ایس کا دورہ کیا، پارٹی ذرائع نے یہ بات کہی۔ انھوں نے ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ یہ طے شدہ دورہ نہیں رہا۔ وہ پانڈورنگ بڈھکر مارگ میں واقع یشونت بھون پہنچے، جہاں آر ایس ایس کونکن پرانت کا دفتر قائم ہے، اور جو بھی موجود تھے ان سے ملاقات کی۔ ایک بی جے پی عہدہ دار نے کہا کہ امیت شاہ کا آج ممبئی میں کوئی پارٹی پروگرام طے نہیں ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT