Monday , May 29 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی ترقیاتی اسکیموں کے ذریعہ عوام کا دل جیتنا چاہتی ہے :جیٹلی

بی جے پی ترقیاتی اسکیموں کے ذریعہ عوام کا دل جیتنا چاہتی ہے :جیٹلی

لکھنؤ 14فروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں ووٹوں کی صف بندی کرانے کی کوشش سے متعلق الزامات کو سرے سے مسترد کرتے ہوئے آج کہا کہ بی جے پی ترقیاتی اسکیموں کے ذریعے عوام کا دل جیتنا چاہتی ہے ۔مسٹر جیٹلی نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی پر ووٹوں کی صف بندی کرانے کی کوشش کرنے کا الزام بالکل غلط ہے ۔ بی جے پی ترقیاتی کاموں کے ذریعے عوام کے درمیان اپنی بات رکھ رہی ہے اور ہمیں عوام کی بھرپورحمایت بھی مل رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں بی جے پی کوئی تفریق نہیں کرتی۔’ سب کا ساتھ سب کا وکاس’ پارٹی کا عزم ہے ۔ تین طلاق کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں مرکزی وزیر خزانہ نے کہا کہ پرسنل لا ایسا ہونا چاہئے جو آئینی التزامات کی خلاف ورزی نہ کرے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT