Tuesday , March 28 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی ترقیاتی ویژن خود تک محدود رکھے ‘ سینا

بی جے پی ترقیاتی ویژن خود تک محدود رکھے ‘ سینا

ممبئی 19 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی بلدی انتخابات سے قبل بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے شیوسینا نے آج کہا کہ بی جے پی کو چاہئے کہ وہ ترقیاتی ویژن کی باتیں اپنے تک محدود رکھے اور اس کا دوسروں کو درس نہ دیا جائے ۔ شیوسینا ‘ ممبئی بلدیہ پر اپنا قبضہ رکھتی ہے ۔ سینا نے اپنے ترجمان سامنا میں ایک اداریہ تحریر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا لا اینڈ آرڈر ‘ کرپشن اور نوٹ بندی کے تعلق سے جو ویژن تھا وہ ناکام ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کم از کم شیواجی اور بال ٹھاکرے کے مہاراشٹرا کو ایسے ویژن کی ضرورت نہیں ہے ۔ مرکز نے نوٹ بندی کا جو ویژن پیش کیا تھا اس سے معاشی نراج کی کیفیت پیدا ہوئی ہے اور کروڑوں افراد بے روزگار ہوگئے ہیں۔ جو لوگ حکومت پر سوال کر رہے ہیں انہیں قوم مخالف قررا دیا جا رہا ہے ۔ چیف منسٹر دیویندر فرنویس نے حال میں کہا تھا کہ بی جے پی کے پاس ہی ممبئی کی ترقی کا اصل ویژن موجود ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT