Thursday , September 21 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی حکمرانی میں ملک بحران کا شکار : سچن پائیلٹ

بی جے پی حکمرانی میں ملک بحران کا شکار : سچن پائیلٹ

جئے پور۔28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر سچن پائیلٹ نے آج کہا کہ این ڈی اے دور حکومت میں ملک ایک بحران کن دور سے گذر رہا ہے اور عوام یہ اُمید کررہے ہیں کہ کانگریس دوبارہ برسراقتدار آئے گی۔ سچن پائیلٹ نے کانگریس کے 131 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اس پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی کے زیرقیادت این ڈی اے کی حکمرانی میں ملک اور راجستھان بحران سے گذر رہے ہیں اور تمام شہری ان حالات میں کانگریس سے امیدیں وابستہ کررہے ہیں‘‘۔ سچن نے کہا کہ ’’عوام اُمید کرتے ہیں کہ راجستھان میں 2018ء کے اسمبلی انتخابات اور 2019ء کے عام انتخابات میں کانگریس دوبارہ اقتدار پر واپس آئے گی۔ عوام راجستھان اور مرکز میں کانگریس کو اقتدار سونپنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کانگریس کارکنوں پر زور دیا کہ وہ مرکز اور راجستھان کی بی جے پی حکومتوں کے جھوٹے وعدوں اور رشوت خوری کو منظر عام پر لائیں۔ سچن پائیلٹ نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی، منفی سیاست میں ملوث ہوتی ہوئی کانگریس قائدین کو جھوٹے الزامات میں ماخوذ کررہی ہے جس کا کانگریس کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT