Thursday , August 17 2017
Home / Top Stories / بی جے پی حکومت دلت دشمن ، کجریوال کا الزام

بی جے پی حکومت دلت دشمن ، کجریوال کا الزام

گجرات میں متاثرین سے چیف منسٹر دہلی کی ملاقات
راجکوٹ ۔ /22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے مرکز کی بی جے پی زیرقیادت حکومت کو ’’دلت دشمن‘‘ قرار دیا ۔ گجرات میں واقعہ کے متاثرین اور ان کے ارکان خاندان سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ دلتوں پر حملہ کی سازش میں ریاستی انتظامیہ بھی ملوث تھا ۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ یہ ایک ’’الگ تھلگ‘‘ واقعہ نہیں ہے ۔ گجرات کی ریاست میں ہر جگہ ’’دلتوں پر مظالم ‘‘ جاری ہیں ۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ تمام فرقوں کے افراد ’’بی جے پی کو سبق سکھائیں گے ‘‘ اگر وہ اپنا جبر ختم نہ کرے۔ پولیس اسٹیشن کے سامنے پولیس کی موجودگی میں زدوکوب کیا گیا ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ واقعہ انتظامیہ کی ہدایت پر پیش آیا ۔ راجکوٹ سیول ہاسپٹل میں /11 جولائی کے واقعہ کے متاثرین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے کہا کہ گجرات کی بی جے پی حکومت دلتوں پر مظالم ڈھارہی ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی حکومت دلت دشمن ہے ۔ ایک دن قبل نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے دلتوں سے ملاقات کی تھی ۔ دو دن قبل چیف منسٹر گجرات آنندی بین پٹیل نے بھی اس مقام کا دورہ کیا تھا ۔ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر نے کہا کہ صرف 17 آدمی کو گرفتار کیا گیا جبکہ مبینہ طور پر 40 تا 50 افراد اس واقعہ میں ملوث تھے ۔

TOPPOPULARRECENT