Wednesday , August 23 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی دور حکومت ہٹلر کی طرح فسطائی نمونہ : یچوری

بی جے پی دور حکومت ہٹلر کی طرح فسطائی نمونہ : یچوری

ممبئی۔6مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے آج کہا کہ مرکز کی موجودہ حکومت ہٹلر کے فسطائی دورحکومت کے مماثل ہے ۔ اگر تاریخ کا مطالعہ کیا جائے تو اس کا پتہ چل جائے گا ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس قوم پرستی کے موضوع پر بحث کررہے ہیں تاکہ اپنے’ ہندو راشٹر‘ کے پروگرام کو کامیاب بنا سکے ۔ وہ چاہتے ہیں کہ سیکولر جمہوریہ کو ہندو راشٹر میں تبدیل کردیں ۔ بائیں بازو کے سینئر قائد نے الزام عائد کیا کہ عوام کے قوم پرستی کے جذبات کا استحصال کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر تاریخ میں موجودہ حکومت کے مماثل حکومت تلاش کی جائے تو اڈالف ہٹلر کے فسطائی دور حکومت کا نمونہ ہمارے سامنے ہوگا ۔ یچوری نے کہا کہ حب الوطنی پر بحث اور خصوصی وجوہات کی تیاری اس لئے ہے کیونکہ حکومت عوامی توقعات پر پوری نہیں اترسکی ۔ عوام مالی دباؤتلے دبے ہوئے ہیں اور حکومت اس بارے میںکچھ نہیں کرسکتی ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت چاہتی ہے کہ خانگی بینکوں پر قبضہ کرلے ۔ سرکاری بینک انہیں اپنی ملکیت بنالیں اور قدامت پسند تخمینوں کے بموجب سرکاری بینکوں کو 6لاکھ کروڑ روپئے کا نقصان ہوچکا ہے کیونکہ ان کے قرضہ واپس ادا نہیں کئے گئے ۔ کاشتکاروں کی خودکشیوں کے واقعات میں مودی دورحکومت میں 26فیصد کا گذشتہ دو سال کے دوران اضافہ ہوچکاہے ۔

TOPPOPULARRECENT