Saturday , September 23 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی رکن اسمبلی کے خلاف احتجاج ایم این ایس کارکنوں پر مقدمہ

بی جے پی رکن اسمبلی کے خلاف احتجاج ایم این ایس کارکنوں پر مقدمہ

ممبئی ۔ 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی پولیس نے آج 8 نامعلوم ارکان ایم این ایس جو راج ٹھاکرے کی مہاراشٹرا نونرمان سینا کا مقفف ہے۔ بی جے پی رکن اسمبلی یوگیش ساگر کے خلاف نعرہ بازی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔ ایم این ایس کارکن مبینہ طور پر یوگیش ساگر کا پتلا نذرآتش کرنے میں بھی ملوث تھے جو فرار ہونے سے پہلے انہوں نے ممبئی کے مضافاتی علاقے کانڈیولی میں ایس وی روڈ پر ان کے دفتر کے باہر نذرآتش کیا تھا۔ پولیس نے ممبئی پولیس قانون برائے امتناعی احکام کی خلاف ورزی کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT