Thursday , August 17 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی رکن پارلیمنٹ کی اہلیہ کی عآپ میں شمولیت

بی جے پی رکن پارلیمنٹ کی اہلیہ کی عآپ میں شمولیت

نئی دہلی۔8نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے ممبر پارلیمنٹ کیرتی آزاد کی اہلیہ اور تین بار پارٹی کی قومی مجلس عاملہ میں شامل رہنے والی پونم آزاد بی جے پی کو چھوڑ کر عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے جا رہی ہیں۔ وہ 13 نومبر کو باضابطہ طور پر عآپمیں شامل ہو جائیں گی۔عام آدمی پارٹی (اے اے پی)کے ترجمان سنجے سنگھ نے آج یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ پارٹی میں محترمہ پونم آزاد کی شمولیت پربات چیت مکمل ہو چکی ہے ۔ ان کی پارٹی میں شامل ہونے کی کارروائی جلد ہی پوری کی جائے گی۔مسٹر سنجے سنگھ نے کہا کہ محترمہ پونم آزاد نے دہلی میں پوروانچل کے لوگوں اور خاص طور پر پوروانچل کی عورتوں کو منظم کرنے میں بڑا اہم کردار ادا کیا ہے ۔ ان کے آنے سے پارٹی میں خواتین کو بااختیار بنانے کی مہم کو مزید طاقت ملے گی۔ایسا خیال کیاجا رہا ہے کہ محترمہ پونم آزاد کو ساتھ لا کر عام آدمی پارٹی دہلی میں بڑی تعداد میں موجود پوروانچل کے شہریوں کو اپنے ساتھ کرنے کی حکمت عملی بنا رہی ہے ۔ پوروانچل کے لوگوں کا دہلی میں بڑا ووٹ بینک ہے ۔ ایسے میں محترمہ پونم آزاد کی عاپ میں شمولیت سے پوروانچل کی خواتین کو پارٹی سے جوڑنے میں مدد مل سکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT