Wednesday , October 18 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی سب سے زیادہ قوم دشمن : کجریوال

بی جے پی سب سے زیادہ قوم دشمن : کجریوال

نئی دہلی ۔16مارچ ( سیاست ڈاٹ کام )  چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج بی جے پی پر تازہ تنقید کرتے ہوئے اسے ہر ایک سے زیادہ انتہائی قوم دشمن  قرار دیا اور الزام عائد کیا کہ وہ ہند دشمن نعرہ بازی جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے احاطہ میں کرنے والوں کو بچا رہی ہے ۔ آج صبح اپنے ٹوئیٹر پر بی جے پی پر تازہ ترین تنقید کرتے ہوئے کجریوال نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی کمیٹی کی رپورٹ میں انکشافات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 9فبروری کی متنازعہ تقریب میں اشتعال انگیز نعرہ بازی بیرونی افراد کے ایک گروپ کی کارستانی تھی ۔ قبل ازیں ایف آئی آر میں غداری کے الزام میں حیدرآباد پولیس نے 29فبروری کو غداری کے الزام میں کئی اپوزیشن قائدین کے نام درج کئے گئے تھے ۔ کجریوال نے بی جے پی پر تازہ ترین تنقید جواہر لال نہرو یونیورسٹی کمیٹی کی رپورٹ میں انکشافات کے پیش نظر کئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT