Monday , September 25 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی سربراہ سے کانگریس کا معذرت خواہی کا مطالبہ

بی جے پی سربراہ سے کانگریس کا معذرت خواہی کا مطالبہ

دہرہ دون۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ اس نے اُتراکھنڈ کی جمہوری طور پر منتخبہ حکومت کا تختہ اُلٹ دیا ہے اور امیت شاہ سے معذرت خواہی کا مطالبہ کیا، جبکہ وہ کل ہری دوار کے دورہ پر آنے والے ہیں۔ کانگریس کے ریاستی صدر کشور اُپادھیائے نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ انہیں سب سے پہلے معذرت خواہی کرنی چاہئے تاکہ اس تنازعہ کی یکسوئی ہوسکے۔ اُتراکھنڈ کے عوام امیت شاہ سے معذرت خواہی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT