Wednesday , October 18 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی سے ترک تعلق کے بعد نتیش کمار کا زوال: سشما سوراج

بی جے پی سے ترک تعلق کے بعد نتیش کمار کا زوال: سشما سوراج

جموئی(بہار)، 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کی سینئر قائد اور وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج چیف منسٹر بہار نتیش کمار پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جے ڈی یو کے قائد نے ’’ناقص فیصلہ‘‘ کیا تھا جب انہوں نے بی جے پی سے ترک تعلق کیا ۔ اس کے بعد سے ان کا بری طرح زوال شروع ہوگیا اور وہ کوئی قابل ذکر کارنامہ انجام نہیں دے سکے۔ وہ یہاں انتخابی جلسہ سے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے بہار کے رائے دہندوں سے اپیل کی کہ اسمبلی انتخابات کے دوران ریاست میں ترقی اور سیاسی استحکام کیلئے این ڈی اے کو ووٹ دیں، جسے نتیش اور لالو یادو کے ’عظیم اتحاد‘ سے سخت مقابلہ درپیش ہے۔

TOPPOPULARRECENT