Tuesday , August 22 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی صدارت پر امیت شاہ کے دو سال مکمل

بی جے پی صدارت پر امیت شاہ کے دو سال مکمل

نئی دہلی 9 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی صدر کی حیثیت سے امیت شاہ نے آج دو سال مکمل کرلئے ۔ بی جے پی قائدین بشمول مرکزی وزرا ‘ چیف منسٹروں اور دوسروں نے ان کی ستائش کی اور کہا کہ ان کی ’ طاقتور قیادت ‘ میں بی جے پی نے ملک کی کئی ریاستوں میں اپنا موقف مستحکم کرلیا ہے اور وہ ملک کی سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے ۔ وزیر دفاع منوہر پریکر نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ امیت شاہ کے تحت بی جے پی ترقی کرتی رہے گی ۔ پارٹی ملک کی ترقی کیلئے کام کرتی رہے گی اور سماج کے تمام طبقات کی خدمت کریگی ۔ چیف منسٹر چھتیس گڑھ رمن سنگھ نے کہا کہ امیت شاہ کی قیادت میں بی جے پی نے ملک کی کئی ریاستوں میں اپنا موقف مستحکم کرلیا ہے اور وہ سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے ۔ وزیر ریلوے سریش پربھو نے بھی امیت شاہ کو پارٹی صدر کی حیثیت سے دو سال کی تکمیل پر مبارکباد دی اور کہا کہ انہوں نے بہت بہترین انداز میں بی جے پی کو ملک کی سب سے مقبول عام پارٹی بنادیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT