Tuesday , August 22 2017
Home / Top Stories / بی جے پی ظلم کا شکار گھوڑا ’شکتی مان‘ کی موت

بی جے پی ظلم کا شکار گھوڑا ’شکتی مان‘ کی موت

دہرہ دون ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اتراکھنڈ پولیس کا گھوڑا ’شکتی مان‘ انفکشن اور دیگر پیچیدگیوں سے تقریباً ایک ماہ تک لڑتے ہوئے آخرکار آج چل بسا۔ گذشتہ ماہ بی جے پی احتجاج کے دوران اس کے پچھلے پیر میں کئی فریکچر آگئے تھے اور اس واقعہ پر عوام نے شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔ انسپکٹر جنرل گرہوال سنجے نے بتایا کہ گھوڑے کی موت کی حقیقی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی۔ شکتی مان کو الیکٹرانک میڈیا میں اس وقت نمایاں اہمیت حاصل ہوئی جب 14 مارچ کو اسے زخموں سے چور، ٹوٹے پیر کے ساتھ گھسیٹتے اور کراہتے ہوئے دکھایا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ 13 سالہ اس گھوڑے کو امریکہ سے نقلی پیر منگوا کر لگایا گیا لیکن اس کا خاص اثر نہیں ہوا۔ بی جے پی رکن اسمبلی گنیش جوشی پر ہجوم کو گھوڑے پر حملہ کیلئے اکسانے کا الزام ہے لیکن آج انہوں نے کہا کہ ان کا کوئی قصور نہیں اگر وہ قصوروار پائیں تو ان کا پیرکاٹ دیا جائے۔ مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’شکتی مان ڈیوٹی پر تعینات پولیس آفیسر تھا اور جس شخص نے اسے انتہائی تکلیف پہنچائی یہاں تک کہ ہلاک کردیا اسے فوری گرفتار کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ گھوڑوں کو ہمارے پولیس سسٹم کا حصہ نہیں ہونا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT