Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / بی جے پی فرقہ وارانہ تقسیم سے سیاسی فائدہ اٹھانے کوشاں

بی جے پی فرقہ وارانہ تقسیم سے سیاسی فائدہ اٹھانے کوشاں

تلنگانہ عوام سے کئے گئے وعدوں کی عدم تکمیل پر امیت شاہ معذرت کریں ‘ اتم کمار ریڈی
حیدرآباد ۔22مئی ( سیاست نیوز) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اُتم کمار ریڈی نے مذہبی منافرت پھیلانے تلنگانہ کا دورہ کرنے کا بی جے پی صدر امیت شاہ پر الزام عائد کیا ۔ اقتدار حاصل کرنے کے 3سال بعد دورہ کرنے تقسیم ریاست بل کے وعدوں کو پورا نہ کرنے پر تلنگانہ کے عوام سے معذرت خواہی کا مطالبہ کیا ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُتم کمار ریڈی نے کہا کہ سیاسی مفادات کیلئے امیت شاہ تلنگانہ کاد ورہ کررہے ہیں ‘ بی جے پی کے صدر نے اپنے دورہ میں ضلع نلگنڈہ کے اس مقام کا انتخاب کیا ہے جہاں رضاکاروں نے تشدد برپا کیا تھا ۔ امیت شاہ فرقہ وارانہ منافرت پھیلاتے ہوئے تلنگانہ میں بی جے پی کو مستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس کی کانگریس مذمت کرتی ہے ۔ صدر پردیش کانگریس نے کہا کہ بی جے پی کی زیر قیادت مرکز میں این ڈی اے حکومت قائم ہونے کے بعد ایک مرتبہ بھی امیت شاہ تلنگانہ کے دورہ پر نہیں آئے اور نہ ہی تقسیم ریاست بل میں تلنگانہ سے جو وعدے کئے گئے اس کو عملی جامہ پہنانے میں دلچسپی دکھائی ‘ صرف 2019ء کے عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے تین روزہ دورہ پر تلنگانہ آئے ہیں جس کا مقصد صرف سیاسی فائدہ اٹھانا ہے ۔ تقسیم آندھراپردیش بل میں تلنگانہ کے قاضی پیٹ میں ریلوے کوچ فیکٹری ‘ بیارم لوہے کی کمپنی ‘ ہائیکورٹ کی تقسیم ‘ ملازمین کی تقسیم ‘ قبائلی یونیورسٹی جیسے کئی وعدے کئے گئے ‘ انہیں پورا کرنے بی جے پی نے کبھی دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کیا جس کی ذمہ داری قبول کرکے امیت شاہ پہلے تلنگانہ عوام سے معذرت کریں ۔ بی جے پی ترقی کی بنیاد پر نہیں فرقہ وارانہ اساس پر سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہی ہے ۔ تلنگانہ میں کسان مسائل سے دوچار ہیں ‘اپنے حقوق کیلئے احتجاج کرنے والے کسانوں کو ٹی آر ایس حکومت جیل میں ڈال رہی ہے ۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ میں بی جے پی کی سازش کامیاب نہیں ہوگی اور کانگریس کامیاب ہونے نہیں دیگی ۔ تلنگانہ ہندو مسلم اتحاد کا گہوارہ ہے ۔ بی جے پی ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان دراڑ پیدا کرنے میں کامیاب نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں کئی مسائل ہیں اس کو نظرانداز کر کے ریاستی حکومت پریڈ گراؤنڈ میں نیا سکریٹریٹ تعمیر کرنا چاہتی ہے اور مرکزی حکومت اس کی منظوری بھی دے دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی سکریٹریٹ کو منتقل کرنے اور پلے گراؤنڈ پر کھیل کی سرگرمیوں میں رکاوٹیں پیدا کرنے کے خلاف ہے ۔

TOPPOPULARRECENT