Tuesday , August 22 2017
Home / Top Stories / بی جے پی قائدین کا بس چلاتو وہ اپنے باپ کو بھی فروخت کردیں گے۔ ارویندر کجریوال

بی جے پی قائدین کا بس چلاتو وہ اپنے باپ کو بھی فروخت کردیں گے۔ ارویندر کجریوال

جے این یو طلبہ کی جانب سے علم نجیب احمد کے گمشدگی کے خلاف منعقدہ احتجاجی جلسہ عام سے خطا ب کرتے ہوئے ارویند کجریوال نے کہاکہ ’’بی جے پی کسی نہیں ہے۔

یہاں تک وہ اپنے باپ کے بھی نہیں ہوئے۔انہیں صرف اقتدار اور دولت چاہئے‘ اگر ان کابس چلتا ہے تو وہ اپنے بات کو بھی فروخت کردیں گے‘‘۔کجریوال نے مزیدکہاکہ بی جے پی معاشرہ کا استحصال کررہی ہے اور ہندومسلم کے درمیان میں تفریق پید اکررہی ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ’’یہ ایک واضح پیغام ہے جس کی تحقیقات ضروری ہے کہ جو بھی بی جے پی ‘ آر ایس ایس اور اے بی وی پی کی غنڈہ گردی کے خلاف آواز بلند کریگااس کو یہ غنڈہ عناصر نہیں بخشیں گے‘‘۔چہارشنبہ کے روز کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کو( دومرتبہ) اور چیف منسٹر دہلی ارویندر کجریوال کو سابق فوجی کی خودکشی سے غمزدہ خاندان اراکان خاندان سے ملاقات کوروکنے کیلئے گرفتار کرتے ہوئے کئی گھنٹوں تک پولیس اسٹیشن میں محروس رکھا گیا تھا۔

کانگریس او رعام آدمی پارٹی کے لئے لیڈرس بشمول ڈپٹی چیف منسٹر دہلی منیش سیسوڈیہ کو بھی پولیس نے محروس کردیا تھا۔پچھلے ماہ جے این یو کے اسکول آف بائیو لوجی کے ایک طالب علم نجیب احمد کیمپس میں جھگڑے کے بعد سے لاپتہ ہے۔ او ر پولیس اس بات کاپتہ لگانہ میں اب تک ناکام ہے کہ نجیب کہا ں ہے۔

TOPPOPULARRECENT