Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / بی جے پی قائد جگاریڈی کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کے خواہاں،اے آئی سی سی قائد ڈگ وجئے سنگھ سے ملاقات

بی جے پی قائد جگاریڈی کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کے خواہاں،اے آئی سی سی قائد ڈگ وجئے سنگھ سے ملاقات

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جولائی : ( این ایس ایس ) : ضلع میدک کے سنگاریڈی سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے سابق رکن اسمبلی مسٹر جے پرکاش ریڈی عرف جگا ریڈی نے نئی دہلی میں سینئیر اے آئی سی سی قائد مسٹر ڈگ وجئے سنگھ سے ملاقات کر کے کانگریس پارٹی میں دوبارہ واپس شامل ہونے کا پیشکش کیا ۔ وہ یہاں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ انہوں نے اے آئی سی سی قائد سے ملاقات کر کے معذرت خواہی کی اور بتایا کہ گذشتہ اسمبلی انتخابات کے دوران انہوں نے تلنگانہ میں کانگریس کے موقف کو پیش نظر رکھتے ہوئے بی جے پی میں شمولیت کا فیصلہ کیا تھا ۔ جگا ریڈی نے ڈگ وجئے سنگھ سے خواہش کی کہ وہ انہیں کانگریس میں واپسی کے لیے کانگریس سے راہ ہموار کریں ۔ بعد ازاں ڈگ وجئے سنگھ نے بھی کہا کہ جگاریڈی نے صدر کل ہند کانگریس پارٹی شریمتی سونیا گاندھی سے بی جے پی شمولیت کے لیے معذرت خواہی کیا اور کانگریس پارٹی میں دوبارہ شمولیت کی خواہش ظاہر کی ۔ اے آئی سی سی قائد نے مزید بتایا کہ جگاریڈی کی دوبارہ کانگریس پارٹی میں شمولیت کے ارادہ کا ضلع میدک کانگریس پارٹی نے خیر مقدم کیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT