Friday , July 28 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بی جے پی قومی صدر امیت شاہ کے دورہ نلگنڈہ کی تیاریا ں مکمل

بی جے پی قومی صدر امیت شاہ کے دورہ نلگنڈہ کی تیاریا ں مکمل

سہ روزہ پروگراموں کو قطعیت ‘ ضلع صدر نرسمہاریڈی کا بیان

نلگنڈہ ۔ 21 ؍ مئی سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھارتیہ جنتا پارٹی قومی صدر کے دورے نلگنڈہ کو کامیاب بنانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں یہ بات ضلع صدر بی جے پی این نرسمہا ریڈی نے بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ پروگرام کے مطابق پارٹی قومی صدر امیت شاہ 22؍ مئی کو شمس آباد ایر پورٹ پہنچیں گے ۔ وہاں سے آوٹر رنگ روڈ سے راست 12.45 بجے دوپہر ضلع نلگنڈہ کے چندکہ منڈل کے موضع پہنچ کر جی میسیا کے مجسمہ کی نقاب کشائی کریں گے اور دلت واڑہ میں اجتماعی کھانا پروگرام میں شرکت کریں گے ۔ وہاں سے حلقہ اسمبلی منوگوڑ منڈل سے نلگنڈہ آئیں گے راستہ دملاپلی میںپارٹی کارکنان اور قائدین اس کا خیرمقدم کریں گے ۔ صدر بی جے پی 3.30 بجے ضلع پارٹی آفس پہنچیں گے ۔ 4 بجے تا 5 بجے مڈے ان ہوٹل میں دانشوروں کے اجلاس میں شرکت کے بعد 7 بجے پارٹی آفس میں ضلعی پارٹی قائدین اور ارکان عملہ کے اجلاس میں شریک ہوں گے ۔ اور پارٹی آفس میں شب گذاریں گے ۔ 23 مئی صبح میںناشتہ کے بعد نلگنڈہ منڈل کے موضع ویلگو پلی پہنچ کر پنڈت دین دیال مجسمہ کی نقاب کشائی کریں گے ۔ وہاں سے کنگل منڈل کے موضع چنامادھارم جہاں پر بی جے پی کی خاتون سرپنچ منتخب ہوئی تھی پہنچ کر سرپنچ کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس میں شریک ہونے کے بعد حلقہ اسمبلی ناگرجناساگر کے تیرارم منڈل کے موضع پیدا دیولاپلی کی عوام سے بات چیت کریں گے ۔ اور مرکزی حکومت کی اسکیمات سے تفصیلات حاصل کرتے ہوئے دوپہر دلت واڑہ میں کھانا کھائیں گے وہاں سے شام 4 بجے نلگنڈہ مستقر پہنچ کر صحافتی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ شام 5-30 بجے تا 7بجے تک حیدرآباد روڈ پر واقع لکشمی گارڈن فنکشن ہال میں منعقدہ بی سی قائدین و دانشوروں کو مخاطب کریں گے ۔ اور ضلعی پارٹی آفس میں شب بسری کریں گے ۔ 24 مئی 9 بجے نلگنڈہ سے چٹیال منڈل کے موضع گنڈرام پلی پہنچ کر رضاکار وں کے ہاتھوں ہلاک کئے گئے خاندانوں سے ملاقات کریں گے ۔ اور مہلوکین کو خراج پیش کریں گے ۔ دوپہر 1 بجے گنڈرام پلی سے یادادری بھونگر کے لئے روانہ ہوں گے وہاں پر سائی فاونڈیشن سنٹر دانشوروں و وکلاء کے اجلاس کو مخاطب کریں گے ۔ قومی صدر 5 بجے حیدرآباد کے مہدی پٹنم میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کے لئے روانہ ہوں گے ۔ انہوں نے اخباری نمائندوں کے استفسارات پر بتایا کہ پارٹی میں دیگر پارٹیوں کے اہم قائدین کی شرکت سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ہے ہوسکتا ہے کہ پارٹی اعلیٰ قائدین سے ربط میں ہوں ‘ قومی صدر امیت شاہ پروگرام حفاظتی انتظامات اور دورے میں شامل مقامات اور پارٹی آفس کاضلع مہتمم پولیس نے دورے کرتے ہوئے معائنہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT