Saturday , July 22 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی قومی عاملہ اجلاس میں رام مندر کی تعمیر کے عہد کا اعادہ

بی جے پی قومی عاملہ اجلاس میں رام مندر کی تعمیر کے عہد کا اعادہ

بھوبنیشور ۔ 15 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بی جے پی نے آج ایودھیا میں ایک بڑا رام مندر تعمیر کرنے کے عہد کا اعادہ کیا اور کہا کہ جب بھی سپریم کورٹ فیصلہ کرے گی یہ موثر ثابت ہوگا ۔ مرکزی وزیر روی شنکر پرساد سے جب یہ پوچھا گیا کہ بی جے پی قومی عاملہ اجلاس میں کیا اس مسئلہ پر غور کیا گیا کیوں کہ یہ پارٹی کا سب سے اہم مطالبہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر اجلاس میں اس مسئلہ پر غور کرنا ضروری نہیں تاہم انہوں نے بتایا کہ پارٹی نے انتخابی منشور میں واضح کیا ہے کہ اترپردیش کے ٹاون ایودھیا میں ایک بڑا مندر تعمیر کیا جائے گا ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT