Thursday , June 29 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی قومی عاملہ اجلاس کا آج آغاز

بی جے پی قومی عاملہ اجلاس کا آج آغاز

بھوبنیشور 14 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کی دو روزہ قومی عاملہ کا اجلاس کل یہاں منعقد ہوگی جس میں پارٹی کے تمام بڑے قائدین بشمول وزیر اعظم نریندر مودی اس میں شرکت کرینگے ۔ تاہم وزیر خارجہ سشما سوراج صحت کی بنیادوں پر شرکت نہیں کرینگی ۔ منسٹر آف اسٹیٹ پٹرولیم و قدرتی گیس دھرمیندر پردھان نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ سشما سوراج قومی عاملہ اجلاس میں صحت کی بنیادوں پر شرکت نہیں کرینگی ۔ ڈاکٹرس نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ پردھان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موجودگی اور رہنمائی اجلاس میں ضرور محسوس کی جائیگی ۔ مرکزی وزرا ‘ بی جے پی اقتدار والی 13 ریاستوں کے چیف منسٹرس ‘ تین ڈپٹی چیف منسٹرس اس اجلاس میں شرکت کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے سینئر قائدین جیسے ایل کے اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی بھی اجلاس میں شریک رہیں گے ۔ انہو ںنے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کل 3.30 بجے سہ پہر بھوبنیشور پہونچیں گے ۔ راج بھون جائیں گے اور پھر پانچ بجے شام جنتا میدان پر اس اجلاس میں شرکت کرینگے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT