Tuesday , September 26 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی لیڈروں کو نوٹ بندی کی قبل ازوقت جانکاری

بی جے پی لیڈروں کو نوٹ بندی کی قبل ازوقت جانکاری

اترپردیش کانگریس لیڈر پردیپ ماتھر کا دعوی
متھرا۔21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے کانگریس مقننہ پارٹی لیڈر پردیپ ماتھر نے آج یہ ادعا کیا ہے کہ اعلی قدر کی نوٹوں کی تنسیخ کے فیصلہ کی اطلاع سے بی جے پی کے طاقتور لیڈروں کو وزیراعظم کے اعلان سے قبل ہی پہنچادی گئی تھی۔ انہوں نے اپنے دعوی کو ثابت کرنے کے لئے بتایا کہ حال ہی میں بی جے پی کی ایک قدرآور لیڈر اور سابق وزیر گالی جناردھن ریڈی کی دختر کی شادی بنگلور میں شایان شان طریقہ پر انجام دی گئی جس پر تقریباً 500 کروڑ روپئے صرف کئے گئے تھے۔ مسٹر ماتھر نے کہا کہ ایک طرف سابق وزیر نے شادی پر کروڑ روپئے صرف کردیئے تو دوسری طرف ایک عام آدمی اپنے بچوں کی شادی کے لئے صرف 2.5 لاکھ روپئے حاصل کرنے کے لئے بینکوں کے روبرو طویل قطاروں میں ٹہرا ہوا ہے۔ کرنسی نوٹوں کی تنسیخ اور اس خصوص میں فیصلہ کے افشاء (لیک) کی سپریم کورٹ جج سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے نوٹوں کی طباعت 6 ماہ قبل ہی شروع کردی گئی تھی جس پر آر بی آئی گورنر ارجیت پٹیل کے دستخط کس طرح ثبت ہیں۔ اس وقت وہ اس عہدہ پر فائز نہیں تھے اور یہ ثابت ہوتا ہے کہ مخصوص لوگوں کو نوٹ بندی کے اقدام کی قبل از وقت اطلاع دے دی گئی تھی۔ انہوں نے کرنسی نوٹوں کی اچانک منسوخی تغلق شاہی فرمان سے بغیر کیا۔

TOPPOPULARRECENT