Thursday , August 24 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی لیڈروں کو گائے سے زیادہ کتوں سے پیار

بی جے پی لیڈروں کو گائے سے زیادہ کتوں سے پیار

گائے سے متعلق عقیدہ کا سوال اٹھانے پر لالو پرساد کا جوابی حملہ

پٹنہ ۔ 7 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) سینئر بی جے پی لیڈر سشیل کمار مودی نے آج یہ الزام عائد کیا کہ آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو مبینہ چارہ اسکام میں محصلہ ناجائز دولت (بلیک منی) کو ڈیری بزنس اور افزائش گائے کی آڑ میں چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹر میں کہا کہ یہ گائے کا احترام نہیں ہے جو کہ ہندوؤں کیلئے ایک مقدس جانور تصور کیا جاتا ہے ۔ لالو پرساد یادو ڈیری بزنس اور گائے کی افزائش کی آڑ میں دراصل بلیک منی چھپا رہے ہیں جو کہ چارہ اس کام میں حاصل کی گئی ہے۔ بی جے پی لیڈر نے آر جے ڈی سربراہ سے یہ سوال کیا کہ آیا وہ گائے ایک مقدس جانور ہونے پر عقیدہ رکھتے ہیں؟ انہیں عقیدہ کے برعکس گائے کی افزائش نہیں کرنی چاہئے اور انہوں نے بیف کے کھانے کی مدادفعت کیوں کی۔

لالو پرساد یادو کو یہ وضاحت کرنی چاہئے کہ آیا ان کے بیٹے اور بیٹیاں گوبر کی اپلیاں بنانا اور گائے کے دودھ کے بارے میں جانتے ہیں۔ اپنے اس ریمارک پر کہ ہندو بھی بیف کھاتے ہیں۔ بی جے پی کی زبردست تنقیدوں پر جوابی حملہ کرتے ہوئے لالو پرساد یادو نے کل کہا تھا کہ گائے کے تقدس پر بی جے پی لیڈروں کا عقیدہ خود کمزور ہے اور یہ دریافت کیا کہ کتنے لیڈروں کے مکانات میں گا ئے کا کوٹھا ہے، یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہ بیشتر بی جے پی قائدین کتے پالتے ہیں۔ آر جے ڈی سربراہ نے گائے کے بارے میں ان کے عقیدہ پر سوال اٹھائے جانے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ وہ (لالو) 100 تا 500 گائے پالتے ہیں۔ انہوں نے ہندی زبان میں کہا کہ کتے پالنے والے ہم گاؤ پالکن کو نہ سکھائیں۔

 

بیف کے ریمارک پر لالو پرساد یادو کے خلاف ایک اور ایف آئی آر درج
مظفر پور (بہار)۔ 7 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بیف پر متنازعہ ریمارک سے آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کی مشکلات میں اس وقت مزید ا ضافہ ہوگیا جب ضلع کورٹ نے پولیس کو ہدایت دی کہ ان کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کیجائے ۔ ایڈیشنل چیف مجسٹریٹ رام چندرا پرساد نے آج قاضی محمد پور پولیس اسٹیشن کو ہدایت دی کہ ہندو بھی بیف کھاتے ہیں، کے متنازعہ ریمارک پر لالو پرساد یادو کے خلاف ایک ایف آائی آر درج کیا جائے۔

TOPPOPULARRECENT