Tuesday , May 23 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی لیڈر کے اداروں پر انکم ٹیکس دھاوے

بی جے پی لیڈر کے اداروں پر انکم ٹیکس دھاوے

سدھارتھ نگر 20اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش میں سدھارتھ نگر ضلع کے اسکا بازار ضلع پنچایت کے صدر اور بی جے پی کے لیڈر ہیمنت جیسوال کی رہائش گاہ اور پانچ اداروں پر انکم ٹیکس محکمہ کی ٹیم نے چھاپے مارے جس میں تقریباً دس کروڑ روپے کی غیر معلنہ جائیداد ضبط کی گئی ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 48گھنٹے تک چلی کارروائی میں ہیمنت جیسوال کی رہائش گاہ اور دفتر ڈمریا گنج میں واقع گیس ایجنسی، بھڑریا اور اسکا بازار میں واقع پٹرول پمپوں اور شہرت گڑھ میں واقع دیسی شراب کی دکان پر بھی چھان بین کی گئی۔
این ڈی ایم سی کو تاج مان سنگھ کی نیلامی کی اجازت
نئی دہلی20اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے انڈین ہوٹلس کمپنی لمیٹیڈ کی طرف سے چلائے جانے والے تاج مان سنگھ ہوٹل کی ای نیلامی کی نئی دہلی میونسپل کونسل کو آج اجازت دے دی۔جسٹس پنکی چند گھوش اور جسٹس روہنٹن فالی نریمن کی بنچ نے تاج مان سنگھ او راین ڈی ایم سی کے دلائل سننے کے بعد یہ حکم دیا۔ سپریم کورٹ نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر ٹاٹا گروپ اس نیلامی کے عمل میں ناکام رہ جاتا ہے تو چھ ماہ کی مدت میں ٹاٹا گروپ کو اس جگہ کو خالی کرنا ہوگا۔دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف آئی ایچ سی ایل کی طرف سے دائر عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ لائسنس کی تجدید کے لئے کمپنی کو کوئی حق نہیں ہے اس کے خلاف آئی ایچ سی ایل نے گزشتہ سال 8 نومبر کو دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT