Thursday , September 21 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی مخالفین کو برداشت نہیں کرتی:رام گوپال

بی جے پی مخالفین کو برداشت نہیں کرتی:رام گوپال

اٹاوہ، 11 ستمبر (یو این آئی)سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر رام گوپال یادو نے الزام لگایا ہے کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت اور اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کو اپوزیشن برداشت نہیں ہے ۔مسٹریادو نے کہا کہ جمہوریت میں ذمہ دار حزب اختلاف کا ہونا ضروری ہے ۔ بہار میں مسٹرلالو یادو نے ان کی مخالفت کی تو ان کے خاندان کے افراد کو ملزم بنادیا گیا۔ انہوں نے ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو اور اندرا گاندھی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی اپوزیشن کے ساتھ ناانصافی نہیں کی۔ اس حکومت کے پاس برداشت کرنے کی صلاحیت نہیں ہے ۔ایس پی کے سکریٹری جنرل نے آج یہاں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معیشت سب سے نچلی سطح پر پہنچ گئی ہے ۔جی ایس ٹی نے لوگوں زندگی تلخ کردی ہے ۔ دوکاندار، مزدور، سیلز مین سب بے روزگار ہیں۔ مرکزی حکومت حزب اختلاف کو ختم کرنا چاہتی ہے ۔ تاجر جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد سے بری طرح پریشان ہیں

TOPPOPULARRECENT