Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بی جے پی میں شمولیت کیلئے کئی نوجوان کوشاں

بی جے پی میں شمولیت کیلئے کئی نوجوان کوشاں

امیت شاہ کے دورہ تلنگانہ کے موقع پر پارٹی میں شمولیت ۔ بنڈارو دتاتریہ

نظام آباد : 20؍ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مرکزی وزیر لیبر و ایمپلائمنٹ بنڈارو دتاتریہ کل شام نظام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بی جے پی قومی صدر امیت شاہ کے دورہ کے موقع پر بڑے پیمانے پر دیگر پارٹیوں سے وابستہ قائدین بی جے پی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے ہیں اور ستمبر کی 12,11,10تاریخوں میں بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ تلنگانہ کا دورہ کررہے ہیں مسٹر بنڈارو دتاتریہ نظام آباد میں مصروف ترین دورہ کے موقع پر پارٹی آفس میں سابق ایم ایل سی دہلی ، سابق رکن اسمبلی لکشمی نارائنا کے ہمراہ صحافیو ں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نظام آباد ضلع کے علاوہ دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے کئی سینئر قائدین بی جے پی پارٹی میں شمولیت کیلئے کوشاں ہے اور کون کونسے قائدین بی جے پی میں شامل ہورہے ہیں اس بارے میں تفصیلات سے واقف کرانے سے گریز کیا ۔رکن راجیہ سبھا ڈی سرینواس کے فرزند ارویند بھی بی جے پی میں شمولیت اختیارکررہے ہیں کہ کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے صدر کے دورہ کے موقع پر تمام تفصیلات سے واقف کروایا جائیگا۔ بی جے پی میں شامل ہونے کیلئے کئی قائدین اور نوجوان کوشاں ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت کی جانب سے انجام دئیے جانے والے ترقیاتی کاموں سے ملک کی ترقی یقینی ہورہی ہے اور مرکزی حکومت کے ترقیاتی کاموں سے متاثر ہوکر کئی افراد بی جے پی میں شامل ہونے کیلئے خواہشمند ہے انہوں نے کہا کہ بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کے فراہم کیلئے مرکزی وزیر لیبر کی جانب سے جاب میلہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے مرکزی حکومت کی جانب سے ملک گیر سطح پر اب تک 856 جاب میلوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا نظا م آباد میں منعقدہ جاب میلہ تلنگانہ میں چھٹواں ہے ۔ ملک گیر سطح پر 858 ایمپلائمنٹ ایکسچنجوں کو ایس سی ایس پورٹ سے مربوط کیا جارہا ہے اور پورٹس کی نسبت سے بیروزگاروں کو اسکیل ڈیولپمنٹ پروگرام کو انجام دئیے جارہے ہیں ۔ آنے والے دو سالوں میں 2 کروڑ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور خانگی کمپنیوں کو بھی ایس سی ایس پورٹ سے مربوط کرتے ہوئے بیروزگار وں کو جاب میلوں میں منتخب کرتے ہوئے اگریمنٹ کیا جارہا ہے اور سرکاری ملازمت بھی اسی طرح بھرتی کی جائے گی ۔ دسویں جماعت سے لیکر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے افراد پورٹ میں ناموں کے اندراج کرنے کی صورت میں ان افراد کو ان کی مرضی کے مطابق تربیت فراہم کی جائے گی ۔ بیروزگار نوجوانوں کو سلف ایمپلائمنٹ کے تحت مختلف شعبوں میں ترقی فراہم کرتے ہوئے ایمپلائمنٹ کے ذریعہ قرضہ جات کی فراہم کی جائے گی ۔ ملک گیر سطح پر مزدوروں کو اجرتوں کو ادائیگی کیلئے کوشاں ہے ۔ پارلیمنٹ میں بل بھی پیش کیا گیا ۔ آئندہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں اس بارے میں فیصلہ کیا جائیگا۔ مختلف شعبوں میں آئوٹ سورسنگ زمرہ میں کام کرنے والے ملازمین کے تنخواہوں کے اضافہ میں وزارت لیبر کے ذریعہ فیصلہ کیا جائیگا ۔ تمام محکمہ جات میں قواعد کی عمل آوری میں تاخیر ہورہی ہے اس خصوص میں بھی ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت مل کر سنگارینی قواعد کی عمل آوری کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ پی ایف سے وابستہ مزدوروں کو وظائف کی ادائیگی کیلئے اور ان مزدوروں کو ای ایس آئی ہاسپٹل میں مفت میں علاج کرایا جائیگا۔ نظام آباد ضلع میں واقع ای ایس آئی ہاسپٹل کو ترقی دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ مسٹر بنڈارو دتاتریہ نے وزارت لیبر کے ذریعہ بیروزگار نوجوانوں اور مزدوروں کی فلاح وبہبودی کیلئے اسکیمات کو پیش کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر صد ر بی جے پی نظام آباد پلے گنگاریڈی ،سابق رکن اسمبلی نظام آباد اینڈالہ لکشمی نارائنا ، ہنمنت ریڈی ایڈوکیٹ کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔

 

TOPPOPULARRECENT