Tuesday , May 23 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی میں شمولیت کی تردید: تھرور

بی جے پی میں شمولیت کی تردید: تھرور

ترو اننت پورم 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر اور لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور نے اگلے لوک سبھا انتخابات سے قبل ان کے بی جے پی میں شمولیت سے متعلق میڈیا رپورٹوں کی آج تردید کی ۔ تھرور نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک پر لکھا کہ بہت سارے لوک مجھ سے پوچھ رہے ہیں لہذا میں پھر دہراتا ہوں کہ میری فکر اور ذمہ داریاں بی جے پی سے میل نہیں کھاتی ہیں۔ سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ گذشتہ چالیس سال سے زیادہ مدت سے میں تکثیری ہندوستان کی بات کرتا اور لکھتا آیا ہوں جس میں تمام شہریوں اور فرقوں کو یکساں حق دیاجاتا ہے ۔ اس پر میں سمجھوتہ نہیں کرسکتا۔ بی جے پی میں میرے شامل ہونے کی افواہ بار بار اڑائی جاتی ہے جو کہ پوری طرح بے بنیاد ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT