Thursday , October 19 2017
Home / Top Stories / ’’بی جے پی نے ایک بولنے والا وزیراعظم دیا ہے ‘‘

’’بی جے پی نے ایک بولنے والا وزیراعظم دیا ہے ‘‘

امیٹھی کے عوام راہول کی تین پشتوں کے کام کا حساب مانگ رہے ہیں : امیت شاہ

امیٹھی۔ 10 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے راہول گاندھی کو یہ پوچھنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا کہ بی جے پی نے اپنی حکمرانی میں کیا کیا ہے؟ اور کہا کہ بی جے پی نے ایک ایسا وزیراعظم دیا ہے جو بول سکتا ہے۔ امیت شاہ گجرات میں ترقی کا راہول گاندھی کی طرف سے مذاق اُڑائے جانے پر برہمی کا اظہار کیا اور کانگریس کے لیڈر سے سوال کیا کہ ان کے (نہرو۔گاندھی) خاندان کی تین پشتوں نے امیٹھی کیلئے کیا کیا۔ بی جے پی کے صدر نے امیٹھی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہ (راہول) گجرات میں ترقی کا مذاق اُڑا رہے ہیں۔ کانگریس کے اس شہزادہ سے مَیں پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ کی تین پشتوں نے امیٹھی کیلئے کیا کیا ہے؟‘‘ امیت شاہ نے کہا کہ ’’آپ (راہول) ہمارے ماضی کے تین سال کا حساب پوچھ رہے ہیں لیکن امیٹھی کے عوام آپ کی تین پشتوں کی طرف سے کئے گے کاموں کا حساب پوچھ رہے ہیں‘‘۔ راہول گاندھی کی طرف سے بار بار یہ پوچھے جانے پر کہ ’’بی جے پی نے کیا کیا ہے‘‘ امیت شاہ نے جواب دیا کہ ’’بی جے پی ایک وزیراعظم دیا ہے جو بول سکتا ہے‘‘۔ امیت شاہ نے مرکزی وزیر سمرتی ایرانی اور یوپی کے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کی موجودگی میں اس جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امیٹھی کے عوام سے کہا کہ ’’آپ نے 60 سال تک ایک خاندان پر بھروسہ کیا۔ اب بی جے پی پر بھروسہ کریں اور (وزیراعظم نریندر) مودی آپ کو کبھی محسوس ہونے نہیں دیں گے کہ انہیں دھوکہ دیا گیا ہے‘‘۔ امیت شاہ نے کہا کہ 35 تا 40 سال میں پہلی مرتبہ وہ دِکھ رہے ہیں کہ ایک فاتح امیدوار اپنے حلقہ سے لاپتہ ہے اور شکست خوردہ امیدوار (سمرتی ایرانی) عوام کے لئے وقت دے رہی ہیں۔ امیت شاہ نے راہول پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’راہول بابا کو کبھی ترقی نظر نہیں آسکتی کیونکہ وہ اٹلی کا چشمہ لگائے بیٹھے ہیں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT