Monday , March 27 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی نے گوا میں عددی طاقت کا ٹھوس ثبوت دیا ہے ‘ روی شنکر پرساد

بی جے پی نے گوا میں عددی طاقت کا ٹھوس ثبوت دیا ہے ‘ روی شنکر پرساد

نئی دہلی 14 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے پاس گوا میں تشکیل حکومت کیلئے درکار عددی طاقت موجود ہے اور اس نے اس کا ٹھوس ثبوت بھی پیش کیا ہے ۔ مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے آج یہ بات کہی اور واضح کیا کہ اب یہ مسئلہ ختم ہوجانا چاہئے ۔ انہوں نے یہ ریمارکس ایسے وقت میں کئے ہیں جبکہ سپریم کورٹ نے گوا میں بی جے پی لیڈر منوہر پریکر کی بحیثیت چیف منسٹر حلف برداری پر حکم التوا جاری کرنے سے انکار کیا ہے اور 16 مارچ کو ایوان میں عددی طاقت کے مظاہرہ کی ہدایت دی ہے ۔ کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے روی شنکر پرساد نے کہا کہ کانگریس کو یہ محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ ملک کے عوام کے اعتماد سے کیوں محروم ہوتی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک گوا کا سوال ہے بی جے پی نے واضح اور ٹھوس ثبوت گورنر کے سامنے پیش کیا ہے کہ اس کو 22 ارکان اسمبلی کی تائید حاصل ہے ۔ اسی لئے وہ وہاں حکومت بنا رہی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT