Thursday , October 19 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی و کانگریس کے درمیان مارپیٹ کا معاملہ، کیس درج

بی جے پی و کانگریس کے درمیان مارپیٹ کا معاملہ، کیس درج

پرتاپ گڑھ ،/16 فبروری(سیاست ڈاٹ کام)اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے رام پور خاص اسمبلی حلقے میں بی جے پی و کانگریس کے درمیان ہوئی مار پیٹ میں جہاں تھانہ لال گنج کوتوالی پولیس نے دونوں فریقوں کی شکایت پر کراس اور تھانہ سنگرام گڑھ پولیس نے کانگریس کارکن کی شکایت پر بی جے پی امیدوار و حامیوں کے خلاف مار پیٹ کا کیس درج کیا ہے ۔ پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ لال گنج کوتوالی پولیس نے بی جے پی امیدوار ناگیش پرتاپ سنگھ چھوٹے سرکار کی شکایت پر امیدوار ارادھنا مشرا، مونا او ران کے شوہر امبیکا پرساد مشرا سمیت چار نامزد و پچاس نامعلوم اور کانگریس کی جانب سے وجئے مشرا کی شکایت پر بی جے پی امیدوار ناگیش پرتاپ سنگھ چھوٹے سرکار، بھائی رمیش پرتاپ سنگھ سمیت پانچ نامزد و 60نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT