Sunday , October 22 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی پر انتخابی وعدہ خلافی کا الزام : سودیشی منچ

بی جے پی پر انتخابی وعدہ خلافی کا الزام : سودیشی منچ

نئی دہلی ۔ 21 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بیرونی راست سرمایہ کاری کے قواعد کو آسان بنانے پر تنقید کرتے ہوئے آر ایس ایس سے ملحقہ سودیشی جاگرن منچ نے اس مسئلہ پر حکومت سے وائٹ پیپر جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ یہ ادعا کرتے ہوئے کہ بیرونی سرمایہ کاری ہماری معیشت مستحکم نہیں کرے گی بلکہ مزید سرمایہ اندرون ملک آنے کی بجائے باہر چلے جائے گا ۔ تنظیم نے کہا ہے کہ حکومت نے رٹیل شعبہ میں عقبی دروازے سے ایف ڈی آئی کے داخلے کی اجازت دیدی ہے ۔ سودیشی جاگرن منچ کے کنوینر اشوینی مہاجن نے کہا ہے کہ گھریلو پیداوار کے شعبہ کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔ لیکن حکومت نے فراہمی روزگار کے نام پر ایف ڈی آئی کے قواعد و شرائط کو سہل کردیا ہے ۔ اس کے برخلاف روزگار کے مواقع مزید کم ہوجائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے انتخابی منشور میں یہ تیقن دیا گیا ہے کہ رٹیل شعبہ میں ایف ڈی آئی کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ منچ کے پرچارک پرمکھ دیپک شرما نے کہا ہے کہ حکومت کو اس مسئلہ پر وائیٹ پیپر کی اجرائی کے ساتھ مباحث کروانی چاہئے ۔۔

TOPPOPULARRECENT