Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / بی جے پی پر تعلیم کو زعفرانی رنگ دینے کی کوشش کا الزام

بی جے پی پر تعلیم کو زعفرانی رنگ دینے کی کوشش کا الزام

حیدرآباد ۔ 10 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : جنرل سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر محمد مقصود احمد نے تعلیم کو زعفرانی رنگ دینے کی کوشش کرنے کا بی جے پی پر کھلواڑ کرنے کا الزام عائد کیا ۔ مسٹر محمد مقصود احمد نے کہا کہ بی جے پی کے زیر قیادت این ڈی اے حکومت تشکیل پانے اور نریندر مودی کو وزیراعظم بنانے کے بعد تعلیمی شعبہ کو زعفرانی رنگ دینے کی کوشش یونیورسٹیز میں مداخلت کرتے ہوئے آر ایس ایس کو فروغ دیتے ہوئے ملک کو ہندو راشٹر میں تبدیل کرنے کی منظم سازش رچی جارہی ہے ۔ مجاہدین آزادی کی خدمات کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کے بجائے ملک کے غداروں کو انگریزوں کی غلامی کرنے والوں اور گاندھی جی کے قاتلوں سے تعلق رکھنے والے آر ایس ایس کے قائدین کو نصاب تعلیم میں جگہ فراہم کرتے ہوئے نونہالوں میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ راجستھان کے تعلیمی نصاب میں آر ایس ایس کے سابق سربراہ سدرشن کو شامل کرنے کی کوشش کی مذمت کی ۔ مسٹر محمد مقصود احمد نے تلنگانہ میں بھی تعلیمی نظام کو درہم برہم کرتے ہوئے طلبہ اور ان کے سرپرستوں کے جذبات سے کھلواڑ کرنے کا ٹی آر ایس حکومت پر الزام عائد کیا ۔ فیس ری ایمبرسمنٹ ادا کرنے کے بجائے ٹی آر ایس حکومت پولیس اور ویجلنس کے ذریعہ تعلیمی اداروں کی تحقیقات کراتے ہوئے کالجس کے خلاف عوام میں غلط پیغام پہونچا رہی ہے ۔ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کے جی تا پی جی مفت تعلیم فراہم کرنے کے وعدے کو پورا نہیں کیا ہر سال سینکڑوں سرکاری تعلیمی اداروں کو مختلف بہانوں کے ذریعہ بند کیا جارہا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT