Wednesday , September 20 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی پر سرکاری مشنری کے بیجا استعمال کا الزام

بی جے پی پر سرکاری مشنری کے بیجا استعمال کا الزام

رائے پور ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج حکمراں بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ چھتیس گڑھ کے حالیہ میونسپل کارپوریشن انتخابات میں دھاندلیاں کی ہیں جہاں بی جے پی کے نامزد میئر نے کامیابی حاصل کرلی۔ کانگریس ترجمان سہلیش نتن ترویدی نے کہا کہ بھاری رقومات خرچ کرنے اور سرکاری مشنری کے بیجا استعمال کے باوجود بی جے پی کو 40 کے منجملہ صرف 13 وارڈس پر کامیابی ملی ہے۔ اس چناؤ میں بی جے پی امیدوار امبیکا یادو نے میئر عہدہ کیلئے پہلی بار منعقدہ انتخاب جیتا ہے۔ یہاں پر 16 نومبر کو رائے دہی ہوئی تھی جبکہ رائے شماری کل ہی انجام دی گئی۔ کانگریس نے ان انتخابات میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 21 نشستیں حاصل کی ہیں، جس کے بعد بی جے پی کو 13 نشستیں ملی ہیں۔ 6 آزاد امیدوار بھی منتخب ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT