Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / بی جے پی پر کنہیا کے جلسوں میں رکاوٹ پیدا کرنے کا الزام : نارائنا

بی جے پی پر کنہیا کے جلسوں میں رکاوٹ پیدا کرنے کا الزام : نارائنا

حیدرآباد ۔ 25 ۔ مارچ : ( آئی این این ) : سی پی آئی قائد نارائنا نے مرکز کی بی جے پی حکومت پر جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ یونین کے صدر کنہیا کے اجلاسوں میں رکاوٹ پیدا کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ وہ آج یہاں وجئے واڑہ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کنہیا کمار کی جانب سے مودی حکومت کی ناکامی پر اٹھائے گئے مختلف سوالات کا بی جے پی کے قائدین جوابات دینے میں ناکام ہو کر کنہیا کے جلسوں میں خطاب سے روکنے کے لیے رکاوٹ پیدا کررہے ہیں ۔ نارائنا نے مزید کہا کہ سوائے بی جے پی کے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے کنہیا اور دیگر طلبہ قائدین پر درج کردہ مقدمات کی مذمت کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT