Tuesday , June 27 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی چیف منسٹرس ‘ صدارتی انتخاب کے بعد لوک سبھا سے مستعفی ہونگے

بی جے پی چیف منسٹرس ‘ صدارتی انتخاب کے بعد لوک سبھا سے مستعفی ہونگے

نئی دہلی 14 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ۔ یوگی آدتیہ ناتھ اور منوہر پریکر حالانکہ دو ریاستوں کے چیف منسٹرس بن گئے ہیں لیکن وہ پارلیمنٹ کی نشست سے ہنوز مستعفی نہیں ہوئے ہیں اور یہ کہا جا رہا ہے کہ وہ صدارتی انتخاب کے بعد ہی پارلیمنٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونگے تاکہ انہیں ووٹ دینے کا موقع دستیاب رہے ۔ کہا گیا ہے کہ صدارتی انتخاب میں ہر ووٹ اہمیت کا حامل ہوگا اور چونکہ اپوزیشن جماعتیں بھی اپنی صفوں میں اتحاد کی کوششیںکر رہی ہیں ایسے میں بی جے پی بھی چاہتی ہے کہ اسے زیادہ ووٹ مل سکیں۔ یو پی کے ڈپٹی چیف منسٹر یشو پرساد موریہ بھی لوک سبھا کے رکن ہیں اور وہ بھی صدارتی انتخاب کے بعد ہی استعفی پیش کرینگے ۔ ان تینوں کو چھ ماہ میں ریاستی اسمبلی کیلئے منتخب ہونا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT