Friday , October 20 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی چیف منسٹروں کی مثالی خدمات قابل فخر

بی جے پی چیف منسٹروں کی مثالی خدمات قابل فخر

کارکنوں کی محنت و جانفشانی کو سلام، بی جے پی یوم تاسیس پر مودی کا پیام
نئی دہلی ۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندرمودی نے بی جے پی کے یوم تاسیس کے موقع پر آج اس پارٹی کی ریاستی حکومتوں کی بھرپور ستائش کی ہے اور کہا کہ وہ اس ’مثالی انداز‘ میں عوام کی خدمت کررہی ہیں جس پر پارٹی کو اپنے مخلص و محنتی چیف منسٹروں پر فخر ہے۔ مودی نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’’بی جے پی کے یوم تاسیس پر میں بی جے پی کے کروڑوں کاریا کرتاؤں (کارکنوں) کو سلام کرتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ سخت محنت اور جانفشانی اور عزم مصمم کے ساتھ پارٹی کی خدمت کی ہے‘‘۔ مودی نے ایک دوسرے ٹوئیٹ پر مزید لکھا کہ ’’ہندوستان سے محبت اور ہندوستان کو ترقی کی نئی بلندیوں پر پہنچانے کے عزم و رہنمائی کے ساتھ بی جے پی کارکنوں کی کئی پیڑیوں نے اپنی زندگیوں کو پارٹی کیلئے وقف کردیا ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر سے کنیا کماری سے کچھ سے اروناچل پردیش تک عوام نے بی جے پی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور بی جے پی کو ایک ایسی پارٹی کے طور پر دیکھ رہے ہیں جو ان کے خوابوں کی تکمیل کرسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT