Saturday , August 19 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی کارکنوں نے راہول کا پتلا نذر آتش کیا

بی جے پی کارکنوں نے راہول کا پتلا نذر آتش کیا

لکھنو 15 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) جے این یو تنازعہ میں طلبا کی حمایت کرنے پر بی جے پی کارکنوں نے یہاں ودھان بھون کے روبرو کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کا پتلا نذر آتش کیا ۔ بی جے پی کے کئی کارکن ودھان سبھا کے روبرو جمع ہوئے اور انہوں نے راہول کا پتلا نذر آتش کیا ۔ ان کا الزام تھا کہ راہول گاندھی قوم مخالف عناصر کی مدد کر رہے ہیں۔ بی جے پی کے سٹی صدر مکیش شرما نے کہا کہ جو لوگ افضل گروکی تائید کریں وہ ملک کے بہی خواہ نہیں ہوسکتے ۔

TOPPOPULARRECENT