Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / بی جے پی کارکنوں کو دھوکہ دینے پر ایک شخص گرفتار

بی جے پی کارکنوں کو دھوکہ دینے پر ایک شخص گرفتار

نئی دہلی ۔ 13 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک جعلساز شخص کو جس نے اپنے آپ کو ایک سینئیر بی جے پی لیڈر کا پی اے (مددگار ) قرار دیتے ہوئے بعض پارٹی کارکنوں کو ملازمت اور اہم تنظیمی عہدے دینے کا دھوکہ دیا تھا ۔ پولیس نے پوچھ تاچھ کے لیے حراست میں لے لیا ہے ۔ کلدیپ یادو نامی اس شخص کو بی جے پی کارکنوں نے کل رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا جس نے سینئیر پارٹی لیڈر کاپی اے ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے سینکڑوں بی جے پی کارکنوں سے رقومات وصول کی تھیں ۔ ڈی سی پی ( نئی دہلی ) جتن نروال نے بتایا کہ ملزم کے خلاف شکایت درج کی گئی ہے اور تحقیقات کے ذریعہ حقائق کا پتہ چلایا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT