Wednesday , July 26 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی کا بائیکاٹ کرنے ممتا بنرجی کی اپیل

بی جے پی کا بائیکاٹ کرنے ممتا بنرجی کی اپیل

مالڈہ 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج عوام سے اپیل کی کہ بی جے پی کا بائیکاٹ کریں۔ اُنھوں نے الزام عائد کیاکہ بی جے پی فرقہ پرست اور انتقامی سیاست کررہی ہے۔ وہ ایک جلسہ عام سے خطاب کررہی تھیں۔ اُنھوں نے کہاکہ ہم بھی رام کی پوجا کرتے ہیں لیکن بی جے پی کے رام کی نہیں جو عوام کو مذہب کے نام پر ہلاک کرتا ہے لیکن یہ سیاست زیادہ دن نہیں چل سکتی۔ 2019 ء کے ’’لوک سبھا انتخابات‘‘ کے بعد آپ نہیں ہوں گے۔ اُنھپوں نے عوام سے اپیل کی کہ بی جے پی کی چالوں کے بارے میں چوکس رہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ ہندو دھرم دوسروں سے نفرت کا سبق نہیں دیتا بلکہ تمام سے محبت اور اُن کے احترام کا سبق دیتا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT