Thursday , October 19 2017
Home / Top Stories / بی جے پی کا نظریہ اور مودی کی فلاحی اسکیموں کی جیت : امیت شاہ

بی جے پی کا نظریہ اور مودی کی فلاحی اسکیموں کی جیت : امیت شاہ

نئی دہلی11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدر امیت شاہ نے اترپردیش اور اتراکھنڈ میں کامیابی کو پارٹی کا نظریہ اور وزیر اعظم نریندرمودی کے غریبوں کے لئے فلاحی اسکیموں اور ترقی پسند نظم حکمرانی میں عوام کے اعتماد کی جیت قرار دیا ہے ۔اب تک کے نتائج اور رجحانات کی بنیاد پر پارٹی کو زبردست کامیابی ملنے کے آثار کے مدنظر امیت  شاہ نے ٹوئٹر پر کہا کہ ’’ بی جے پی پر اعتماد کرکے اس تاریخی فیصلہ دینے کے لئے یوپی کے عوام کو زبردست مبارک باد۔‘‘ انہوں نے کہا کہ یہ بی جے پی کا نظر یہ اور وزیراعظم کی غریبوں کے لئے فلاحی اسکیموں پر عوام کے اعتماد کی جیت ہے ۔انہوں نے اس فتح کے لئے تمام کارکنوں ، وزیر اعظم مودی اور ریاست میں پارٹی کے صدر کیشو پرساد موریا کو بھی مبارک باد دی۔ امیت  شاہ نے اتراکھنڈ میں کامیابی کے لئے تمام پارٹی کارکنوں اور ریاستی صدر اجے بھٹ کو مبارک باد دی۔

TOPPOPULARRECENT