Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / بی جے پی کا یو پی اسمبلی انتخابات میں آر ایل ڈی سے اتحاد سے انکار

بی جے پی کا یو پی اسمبلی انتخابات میں آر ایل ڈی سے اتحاد سے انکار

متھرا۔16مئی ( سیاست ڈاٹ کام) یو پی اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی نے کہا کہ وہ صرف ایسے افراد کے ساتھ اتحاد کرے گی جنہوں نے 2014 کے عام انتخابات این ڈی اے کے امیدوار کی حیثیت سے لڑیں ہیں ۔ اس طرح عملی اعتبار سے بی جے پی کے انچارج برائے متھرا نے آر ایل ڈی کے اجیت سنگھ کے ساتھ کسی بھی امکانی اتحاد کو مسترد کردیا ۔ بی جے پی کے ریاستی انچارج اوم ماتھر نے کل آر ایل ڈی کے ساتھ امکانی اتحاد کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ تبصرہ کیا تھا۔اس سوال پرکہ کیا پارٹی کسی کو چیف منسٹر کے عہدہ کا امیدوار مقرر کرنے پر غور کررہی ہے ‘انہوں نے کہا کہ پارٹی کسی کو بھی چیف منسٹری کا امیدوار نامزد نہیں کرے گی صرف بی جے پی کی تشہیر کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT