Thursday , September 21 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی کب سے دہشت گردوں پر یقین کرنے لگی : کانگریس

بی جے پی کب سے دہشت گردوں پر یقین کرنے لگی : کانگریس

نئی دہلی ۔ 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کب سے دہشت گردوں پر یقین کرنے لگی ہے۔ کانگریس نے اظہار حیرت کرتے ہوئے کہا کہ برسراقتدار پارٹی ڈیوڈ ہیڈلی کے اس دعویٰ پر انحصار کررہی ہے کہ عشرت جہاں لشکرطیبہ کی کارکن تھی ۔ پارٹی کے قائد کپل سبل نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ انتہائی حیرت انگیز معاملہ ہے۔ یہ معاملہ کئی افراد کیلئے پریشان کن ہے کہ اچانک بی جے پی اور اس کے قائدین کا یقین دہشت گردوں پر ہوگیا ہے جو کچھ وہ کہتے ہیں اس کو وہ بالکل درست سمجھتی ہے۔ دنیا بھر میں ہیڈلی کو دہشت گرد کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔ اس پر کوئی یقین نہیں کرتا لیکن بی جے پی کو اچانک اس کے بیان میں سچائی نظر آنے لگی ہے۔ کانگریس کو یہ بھی یقین ہیکہ مسعود اظہر اور ذکی الرحمن لکھوی جو کچھ کہیں گے غالباً اس پر بھی بی جے پی یقین کرلے گی۔

TOPPOPULARRECENT