Thursday , May 25 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی کسانوں کو گمراہ کر رہی ہے :کانگریس

بی جے پی کسانوں کو گمراہ کر رہی ہے :کانگریس

متھرا، 14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کسان منچ کے ریاستی صدر اور سینئر کانگریس لیڈر شیکھر دکشت نے کہا ہے کہ انتخابی موسم میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ایک بار پھر ’ لالی پاپ‘دے کر عوام اور کسانوں کو گمراہ کرنے کے لئے سامنے آ گئی ہے ۔ دکشت نے آج یہاں صحافیوں سے کہا کہ انتخابات کے موسم میں بی جے پی ایک بار پھر انتخابی لالی پاپ دے کر عوام اور کسانوں کا ووٹ حاصل کرنے کے لئے انہیں گمراہ کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے گزشتہ الیکشن میں کسانوں کی قرض معافی، بلاسودی قرض جیسے لبھاونے وعدے کئے تھے ۔ اسے اب یہ بتانا چاہئے کہ اس کی مرکزی حکومت نے اب تک کتنے کسانوں کا قرض معاف کیا ہے اور کتنے کسانوں کو بلاسودی قرض دلایا ہے ۔انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے پوچھا ہے کہ کیا بی جے پی حکومت والی ریاستوں میں کسانوں کو اس قسم کی کوئی سہولت دی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دراصل بی جے پی کسانوں کو گمراہ کرکے ان کے ووٹ حاصل کرنا چاہتی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT