Monday , July 24 2017
Home / Top Stories / بی جے پی کو اقتدار سے روکنے ہرمتبادل زیرغور: اکھلیش

بی جے پی کو اقتدار سے روکنے ہرمتبادل زیرغور: اکھلیش

لکھنؤ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر یوپی اکھلیش یادو نے اگزٹ پولس میں معلق اسمبلی کی پیش قیاسی کے پیش نظر آج کہاکہ وہ بی جے پی کو ریاست میں برسر اقتدار آنے سے روکنے کے لئے بی ایس پی کے ساتھ مابعد انتخابات اتحاد کے امکان کو مکمل طور پر مسترد نہیں کرتے۔ اُنھوں نے کہاکہ 403 رکنی اسمبلی میں بی جے پی قطعی اکثریت حاصل نہیں کرسکے گی حالانکہ یوپی گائے کی پٹی کا علاقہ ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ کوئی بھی ریاست میں صدر راج کا نفاذ نہیں چاہتا کیوں کہ بی جے پی ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ حکومت چلائے گی۔ وہ ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔ اُن سے پوچھا گیا تھا کہ کیا وہ مابعد انتخابات بی ایس پی کے ساتھ اتحاد کے لئے تیار ہیں۔ تاہم اکھلیش یادو نے کہاکہ کانگریس ۔ ایس پی اتحاد قطعی اکثریت حاصل کرے گا۔ اِس کے باوجود معلق اسمبلی کی صورت میں وہ بی جے پی کو اقتدار سے روکنے کے لئے کسی سے بھی اتحاد کے امکان کو مسترد نہیں کرتے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT