Wednesday , May 24 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی کو اقتدار کے تین سال، رشوت خوروں کے احتساب کا دن

بی جے پی کو اقتدار کے تین سال، رشوت خوروں کے احتساب کا دن

لالو پرساد اور چدمبرم کے خلاف انتقامی کارروائی کا الزام مسترد: پیوش گوئیل

نئی دہلی۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی جس نے تین سال قبل آج کے دن اقتدار حاصل کی تھی۔ کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم کی رہائش گاہ اور دیگر احاطوں پر سی بی  آئی دھاوے کے علاوہ آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو سے مبینہ طور پر مربوط بے نامی جائیدادوں پر محکمہ انکم ٹیکس کے دھاوؤں کے بعد کہا کہ آج رشوت کے خلاف احتساب کا دن ہے۔ مرکزی وزیر پیوش گوئیل نے چدمبرم کے اس الزام کو مسترد کردیا کہ حکومت کے خلاف مختلف جرائد میں کالم لکھنے پر انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے اور دعویٰ کیا  کہ ادارہ کو فروغ بیرونی سرمایہ کاری بورڈ کے استفادہ کنندگان نے ان کے بیٹے کے اداروں کو رقومات کیوں فراہم کئے تھے۔ گوئیل نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چدمبرم پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کالموں سے جمنا میں آگ نہیں لگ گئی۔ انہوں نے کہا کہ چدمبرم اپنے بیٹے کی غلطیوں کیلئے جوابدہ ہوں گے۔ گوئیل نے کہا کہ بی جے پی نے رواں پانچ سالہ میعاد میں اپنے اقتدار کے تین سال کے دوران اسکام سے پاک ایک دیانتدار حکومت، ایک فیصلہ کن رہنما اور غریبوں کی دوست حکمرانی دی ہے ہے اور پہلی مرتبہ ہندوستان ایک تیز رفتار بڑی معیشت کی حیثیت سے ابھرا ہے۔ گوئیل نے چدمبرم اور لالو پرساد کی طرف سے عائد کردہ سیاسی انتقام کے الزامات مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کبھی بھی قانون کے راستہ میں حائل نہیں ہوئی اور تحقیقاتی ایجنسیاں آزادانہ طور پر کام کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم نے چارہ اسکام کیس دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا نہیں کیا تھا بلکہ سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ دیا ہے‘‘۔
ممبئی میں سوائن فلو سے دوسری موت
ممبئی 16 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) سوائین فلو کے نتیجہ میں ممبئی میں جاریہ سال دوسری موت واقع ہوگئی جبکہ ریاست میں جملہ 196 افراد 2017 میں اس عارضہ کی وجہ سے جان گنوا بیٹھے ہیں۔ کہا گیا ہیکہ ایک 72 سالہ خاتون کرلا کے ایک دواخانہ میں سوائن فلو سے چل بسی ۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ کوہ نور ہاسپٹل میں 12 مئی کو اس خاتون کی موت واقع ہوئی تھی لیکن موت کی وجہ سے متعلق رپورٹ میں آج سوائن فلو کی توثیق ہوئی ہے ۔ اس خاتون کو ہائی بلڈ پریشر اور قلب کا عارضہ لاحق تھا ۔ بعد میں اس کی حالت بگڑ گئی تھی اور اسے 12 مئی کو 3 بجے صبح دواخانہ رجوع کیا گیا تھا لیکن ڈاکٹرس نے اندرون چھ گھنٹے اس کی موت کی توثیق کردی ۔
برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کے محکمہ صحت سے متعلق عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT